لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم نے ایک قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ معزز ایوان وزیراعظم میاں نواز شریف کے کامیاب دورہ چین پر صوبہ بھر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یہ ایوان سمجھتا ہے کہ چین اور پاکستان میں حالیہ ہونے والے معاہدوں سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔ یہ ایوان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے۔