جماعت اسلامی کی مختلف رہنمائوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

سندھ (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے صاحبزادہ ابوالخیر، ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو، نواب راشد علی خان، میر رفیق تالپور اور دیگر رہنمائوں کو مینار پاکستا ن پر 21 نومبر کے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید پر مشتمل وفدنے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان، معروف سیاسی شخصیت میر رفیق تالپور سے ملاقات کی اور انہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیغام پہنچایا۔

مذکورہ شخصیات نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجتماع عام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قوم کے درد کا شدید احساس ہے۔ دریں اثنا تلہار اور ڈگری سے جماعت اسلامی کے مردو خواتین کارکنوں کے قافلے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔