پوست سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ایکسائز عملہ نے چھاپہ مار کر پوست سے بھرا ٹرک پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایکسائز حکام کو مخبری ہوئی تھی کہ علاقہ غیر سے پوست کی بھاری مقدار لاہور سمگل کی جا رہی ہے

جس پر مانگنی پل پر ناکہ لگا کر ٹرک روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے تقریباً 25 من سے زائد پوست برآمد ہوئی جسے ٹرک سمیت قبضہ میں لے کر ایکسائز حکام نے دو ملزمان محمد الطاف اور قمر شہزاد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔