جعلی بیج برآمد ‘5 ڈیلروں کے چالان

Fake Seeds

Fake Seeds

سرگودھا (جیوڈیسک) فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے غیر معیاری بیج کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر کے علاوہ سلانوالی، بھاگٹانوالہ اور کوٹمومن میں چھاپے مار کر پانچ دکانداروں کے چالان کر کے بھاری مقدار میں جعلی بیج برآمد کیا اور ڈیلرز کو متنبہ کیا گیا کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹ کے جاری کردہ ٹیگ (TAG) کے بغیر بیج فروخت کرنا سخت جرم ہے۔