جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون، 10 ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی اور اسلحہ کی وارداتوں میں ملوث 10 ملزموں کو گرفتار کرکے موبائل فون، نقدی، بوگس نمبر پلیٹیں، بوگس رجسٹریشن بک، 2 کلو 110 گرام ہیروئن، وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت ملزم شاہ ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کلوز بٹ رائفل، 2 میگزین برآمد کرلئے جبکہ سی آئی اے پولیس نے دو ملزموں سیدباچااور نور باچا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کلو 110 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے گرفتار ملزم منیر احمد کی نشاندہی پر دو عدد جعلی نمبر پلیٹیں اور ایک عدد بوگس رجسٹریشن بک بر آمد کرلی۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزموں محمد اقبال، عامر شہزاد، بابر اور ظفر کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار دوملزموں عدیل اور محمد عدنان کی نشا ند ہی پر چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔