نیو یارک میں دنیا کا سب سے بڑا بل بورڈ روشن ہوتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

Billboard

Billboard

نیویارک (جیوڈیسک) یوں تو آج کے اس جدید دور میں اشیا کی فروخت میں اشتہارات بنیادی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ڈیجیٹل بل بورڈ تو کچھ زیادہ ہی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں اسی لیے تو امریکا میں دنیا کاسب سےبڑا ڈیجیٹل بل بورڈ روشن ہوتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

نیو یارک کے مشہورٹائم اسکوائر پر لگے دنیا کے سب سے بڑے ڈیجٹل بل بورڈ کو ٹیکنالوجی کنگ گوگل نے کرائے پر حاصل کیا ہے، اس بل بورڈ کی بلندی 8 منزلہ عمارت کے برابر ہے جب کہ گوگل نے اسے چار ہفتے کے لئے کرائے پر لیا ہے۔ یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ ان چار ہفتوں کا گوگل کو 25 لاکھ ڈالر کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

بل بورڈ کی اسکرین کا سائز فٹبال کے میدان کے برابر ہے جب کہ اسے میریٹ ماکیوس ہوٹل کی دیوار پر نصب کیا گیا ہے۔ رات کی تاریکی میں جب اس کی اسکرین اپنے اندر دھنک کے رنگ لیے روشن ہوتی ہے تو ارد گرد کا سارا علاقہ روشنیوں سے منورہو جاتا ہے، دیکھنے والے اس سے تو متاثر ہوتے ہی ہیں لیکن اس پر چلنے والا اشتہار بھی اپنا پیغام ان تک پہنچا دیتا ہے۔

مارکیٹنگ ماہرین کاکہنا ہے کہ روزانہ 30 ہزار پیدل چلنے والے اس بل بورڈ کا نظارہ کریں گے۔ لیکن یہ واحد بورڈ نہیں جو ٹائم اسکوائر کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ اس جگہ نصب کئی دیگر بڑے اور خوبصورت بل بورڈ اس مصروف ترین چوک پر چمکتے دمکتے نظر آئیں آتے ہیں، دنیا کے اس سب سے بڑے بل بورڈ نے کام تو شروع کردیا ہے۔

تاہم ابھی اس پر گوگل کی جانب سے تیار کردہ ایک آرٹ کا نمونہ ہی ایک ہفتے تک دکھایا جائے گا اور اس کے بعد ہی اس کے اشہتار چلنا شروع ہوں گے، افتتاح کے موقع ہر سیکڑوں لوگ اس دیوہیکل بل بورڈ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے اور اس کے روشن ہوتے ہی وہ حیرت اور خوشی سےاسے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔