غیر تدریسی سٹاف کی یونین کا صدر دماغ کی نس پھٹنے سے جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت کیڈ کے افسران کی جانب سے دبائو ڈالے جانے کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کے غیر تدریسی ملازمین کی یونین کے صدر آفتاب عباسی دماغ کی نس پھٹنے سے جاں بحق ہو گیا، جنہیں گزشتہ روز بھارہ کہو میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم تین بچوں کا باپ تھا۔

تدفین میں وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹروں، کالجز کے سربراہان اور ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔ تدفین میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ منگل کے روز آفتاب عباسی نے ایسوسی ایشن کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ وزیر مملکت عثمان ابراہیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ اور قائم مقام ڈی جی ایف ڈی ای قیصر مجید ملک نے گیلری میں روک کر رہنمائوں کی وزیر سے ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام ڈی جی قیصر مجید ملک کو گمراہ کیا تھا کہ پیر کے روز ایف ڈی ای میں ہونیوالے احتجاج اور دھرنے کے پیچھے انہیں رہنمائوں کا ہاتھ ہے۔