سمارٹ فون کی لت سے چھٹکارے کی ایپ

Students

Students

سنگاپور (جیوڈیسک) تین طلبہ ایک ایسی ایپ تیار کرنے کے لیے فنڈنگ کے حقدار قرار پائے ہیں جو لوگوں کو سمارٹ فون کے استعمال سے روکنے کی ترغیب دے گی۔ سنگاپور کے اخبار ’سٹریٹس ٹائمز‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ’ایپل ٹری‘ نامی اس ایپ کا مقصد یہ ہے کہ لوگ سارا سارا دن فون سے چمٹے رہنے کی بجائے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس جا کر ان سے بالمشافہ ملاقات کریں۔

یہ مخصوص ایپ ساتھ رکھے ہوئے دو یا اس سے زیادہ فونز کو ساکت کر دیتی ہے۔ یہ ایپ اس طرح کام کرتی ہے کہ اگر دو یا دو سے زیادہ دوست اپنے فون ایک جگہ رکھ دیں تو ان کے فون ساکت ہو جائیں گے۔ اگر کوئی صارف فون کو نہ چھوئے تو اس کی سکرین پر سیب کا ایک درخت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور اس پر ڈیجیٹل پھل اگ آتے ہیں۔

کہ ان پھلوں کے بدلے انعامات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ جتنا زیادہ وقت اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، انعام بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔ سنگاپور کے زیادہ سے زیادہ باسیوں کو قریب لانے کے لیے اس ایپ کو سالانہ ’سپلیش ایوارڈز‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
اس ایپ کا خیال کس کو اور کیسے آیا؟

طالب علم لیبرن لِن کا کہنا ہے کہ ان کے دوست گپ شپ کے لیے اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے فون ساتھ ساتھ رکھے ہوئے تھے، بس یہیں سے انھیں یہ ایپ بنانے کا خیال آیا۔ اور یہ خیال اتنا مقبول ہوا کہ اس گروپ کو مارچ 2015 تک ’ایپل ٹری‘ ایپ بنانے کے لیے 24 ہزار امریکی ڈالر کی فنڈنگ دے دی گئی۔ یہ ایپ سنگا پور کی 50 ویں سالگرہ پر ریلیز کی جائے گی۔