اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف مظفرآباد کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچیں گے جہاں کشمیر کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد وہ جاپانی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیے گئے پل کا افتتاح کر ینگے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدا لمجید وزیراعظم پاکستان کا مظفرآباد پہنچنے پر استقبال کریں گے۔ وزیراعظم کشمیر کونسل کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس کے بعد جاپان حکومت کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے نلوچھی برج کا افتتاح کیا جائیگا۔
اس موقع پر مظفرآباد کی سول سوسائٹی اور آرگنائزئشن مظفرآباد سٹی ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعمیر نو کے منصوبے ختم کرنے اور حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز جاری نہ کیے جانے کیخلاف مظاہرہ بھی کیا جائےگا۔