قلات (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں دیسی ساختہ پندرہ کلو گرام بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قلات بس اڈہ میں یوٹیلٹی اسٹور کے قریب مشتبہ تھیلا کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر علا قہ کو خالی کروا لیا اور تھیلے کو چیک کیا تو اس میں سے بم برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جنھوں نے پندرہ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔