امریکن آئس ہاکی لیگ ، نیویارک رینجرز نے فلاڈلفیا فلائرز کو شکست دے دی

Ice Hockey

Ice Hockey

نیویارک (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے فلاڈلفیا فلائرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ نیویارک میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میزبان ٹیم نے فلائرز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیون کلین اور رچ نیش نے ایک ایک گول سکور کیا۔

اس کامیابی کے بعد رینجرز کی ٹیم پوائنٹس میں بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلی گئی جبکہ فلائرز کو میڈیسن سکوئیر گارڈن پر مسلسل نویں بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔