قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ

 State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں سرمایہ کاروں نے تینتالیس ارب روپے کے بانڈز اور سرٹیفکیٹ خریدے تھے۔

رواں سال جنوری سے ستمبر تک قومی بچت کی اسکیموں میں دو سو سترہ ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی۔