شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے آئیڈیاز 2014ء کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر بیوٹیفکشن مہم کا آغاز

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل پر جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ تک شاہراہ کے ساتھ سروس روڈ پر قائم تمام تر تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور دیواروں پر سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہمی تعاون کے ذریعے یقینی بنا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ آئیڈیاز 2014ء کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،تمام محکموں کے سربراہان ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ بین الاقوامی دفاعی نمائش (آئیڈیاز 2014ء )کے موقع پر ملک بھر سے وفود شہر قائد تشریف لائیںگے اس حوالے سے شاہراہ فیصل صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہراہ فیصل سے ملحقہ سروس روڈ سے تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ اور ورکشاپ و گیراج کے باہر کھڑی ناکارہ گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹا یا جائے تاکہ بین الاقوامی وفود جو ہمارے شہر تشریف لارہے ہیں انہیں خوبصورت ماحول فراہم کیا جاسکے ایڈمنسٹریٹر نے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ انتظامات کو جلد ازجلد مکمل کریں اور کوشش کیا جائے کہ اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور نکاسی آب کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کی دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے رنگ و روغن کیا جائے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کے اطراف اور سنٹرل آئی لینڈ پر درختوں اور پودوں کی ٹرمنگ کی جائے اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیںاس کے ساتھ اسٹار گیٹ پر قائم مونومنٹ کی تزئین و آرائش کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آئیڈیا 2014ء کے سلسلے میں بین الاقوامی وفود کے استقبال کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے استقبالی اور خیر مقدمی بینرز لگائے جائیں گے۔

Majid Ali Ghouri

Majid Ali Ghouri