سیاست اور اقتدار دونوں کا محور انسانی خدمت ہونی چاہیے، چوہدری طارق سعید

Chaudhry Tariq Saeed

Chaudhry Tariq Saeed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیاست اور اقتدار دونوں کا محور انسانی خدمت ہونی چاہیے، جلسوں میں لوگوں کو پارلیمینٹ کے تقدس کو پامال کرنے پر اکسایا جا رہا ہے مٹھی بھر افراد نے پاکستان کی اکانومی کو موجودہ صورتحال کے باعث مہذب دنیا کے سامنے تماشا بنا رکھا ہے۔

انشاء اللہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہا ر جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران اور قادری کے دھرنوں کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہونے جا رہا ہے ، معاشی صورتحال بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔

بیرون ملک کے صنعت کاروں نے جب پاکستان پر اعتماد کرنا شروع کر دیا تو دشمن ملک کے آلہ کار آزادی مارچ انقلاب مارچ کا ڈرامہ رچا کراسلام آبادمیں بیٹھ گئے جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ ان محب وطن کہلانے والوں عمران قادری کا اصل روپ بھی سامنے آ گیا۔