دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا تحریک انصاف کا کلچر نہیں۔ سیف اللہ قصوری

Saifullah Tahir Mughal

Saifullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا تحریک انصاف کا کلچر نہیں۔ پرویز رشید بھول گئے عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کی تھی، عمران نے پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کی تھی اور تحریک انصاف توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی جبکہ پی ٹی آئی قیادت کے انسداد دہشتگردی کے وا رنٹ مذاق کے مترداف ہے، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اشتہاری قرار دینے سے لگتا ہے حکومت اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہے، وہ روز کنٹینر پر بغیر کسی سیکیورٹی کے آتے ہیں، اگر پولیس عمران خان کو پکڑنے کی ہمت رکھتی ہے تو پکڑلے اور اگر عمران خان گرفتار بھی ہوگئے تب بھی 30 نومبر کو دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے طرز عمل سے جمہوریت کو خود ڈی ریل کر رہی ہے، ہم انصاف پرامن طریقے سے لینا چاہتے ہیں لیکن حکومت ہمارے لئے انصاف کا ہر دروازہ بند کر رہی ہے لہٰذا ایسی صورت میں ہم کیا کریں اور اگر حکومت تشدد کرتی رہے گی تو کیا ہم مار کھاتے رہیں گے۔