بچوں کو سکول لے جانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے حکومت سے تعاون کریں۔ چوہدری سرور

فیصل آباد (پ۔ر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں کو سکول لے جانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے حکومت سے تعاون کریں۔ ڈراپ آئوٹ کی بڑھنے والی شرح ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی کے مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر فیصل آبادسے رانامقرب الٰہی،چوہدری ندیم سندھو،محمدعارف سندھو اوردیگراضلاع سے آئے ہوئے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں ایسوسی ایشن نے تجویزپیش کی کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کادائرہ کار مخصوص علاقوں کی بجائے پورے پنجاب میں بڑھایا جائے۔

ڈراپ آئوٹ ہونے والے بچوں کو نجی تعلیمی ادارے اپنے اداروں میںایجوکیشن فراہم کرنے کوتیارہیں لیکن ان کی فیسیں ایجوکیشن فائونڈیشن پرائیویٹ سکولوں کواداکرے جبکہ فری اینڈکمپلسری ایکٹ کے نفاذکویقینی بنانے کے لئے حکومت سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کی بورڈامتحانی ورجسٹریشن فیسیں معاف یکساں معاف کرے اورمیرٹ پر سولرلیمپ اورلیب ٹاپ کی تقسیم بلاتقریق سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے طلبہ میں کی جائے۔گورنرپنجاب نے یہ تجویر پنجاب حکومت کودینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Chaudhry Sarwar Meeting

Chaudhry Sarwar Meeting