پیرمحل کی خبریں 20/11/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لڑائی جھگڑے اور سٹرک کی حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں-33 691 گ ب میں مسجد میں رنگ کرتے ہو ئے رنگ سازآپس میں جھگڑنے سے محمد اشرف ، عثمان ، رضوان ، زاہد، شاہد زخمی ہو گئے، تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار محمود احمد ولد عبدالحمید زخمی ہو گیا زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کے لئے یوای ٹی ٹیم کا پیرمحل کا دورہ تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس بننے کے لئے جگہ کامعائنہ کرنے کے لئے یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اے خان اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر نے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سردار آصف ڈوگر ، پرنسپل بشارت جاوید کے ہمراہ گورنمنٹ فرید بخش کالج فرید آباد 333گ ب کا دورہ کیا اور کالج سے ملحقہ جگہ کا معائنہ کیا انہوں نے پیرمحل بائی پاس کے قریب بھی جگہ کا معائنہ کیاڈاکٹرکشف ریاض اللہ نے کہا کہ گورنرپنجا ب چوہدری محمد سرور کی خصوصی کاوشوں سے بہت جلد پیرمحل کے عوام خوش خبری سنیں گے، یوای ٹی کا پیرمحل میں کیمپس بنانے سے علاقہ کی نوجوان نسل کو فائدہ پہنچے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے افغان صدر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل جس سے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات رکھنے اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں جن کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالف قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے چین کی کامیابی کی پشت پر سیاسی استحکام ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلا کر ملک دشمنوں کا ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیںکہ عمران خان پہلے نیا خیبر پختونخوا بنا کر دکھائیں پھر نئے پاکستان کی بات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)سردی کی شدت نے عوام سے لنڈا خریدنے کی سقط بھی چھین لی،، مہنگائی کے زور سے مڈل کلاس طبقہ کی سخت سردی میں چیخو پکار ،،تفصیل کے مطابق مہنگائی کے طوفان میں لنڈا بازار متوسط طبقہ کے لئے ایک ایسی جگہ تصور کی جاتی ہے جہاں سستے داموں گرم کپڑے خریدے جا سکتے ہیںاور متوسط طبقہ کا بھرم بھی قائم رہ سکتا ہے، سردی کیا شروع ہوئی لنڈا بازار میں تل دھرنے کو جگہ نہیںرہی لیکن سردی شروع ہو تے ہی لنڈا بازار میں مہنگائی کی برسات بھی ہونے لگی جس کی وجہ سے متوسط طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے اور اپنی سفید پوشی کو چھپانے میں ناکامی کا منہ دیکھ رہا ہے یہاں پر گذشتہ سال کی نسبت دگنی قیمتیں دیکھنے میں آرہی ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ اور لنڈا بازار کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں رہا اس کے علاوہ دکاندار منہ سے جو قیمت ایک بار نکال لیتا ہے وہ ہی لینے پر اصرار کرتا ہے خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان دیکھائی دیتا ہے دکاندار کا کہنا ہے کہ اس سال ہمیں دگنی قیمت پر مال مل رہا ہے۔۔۔