لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن ہیروئن انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑ کر ڈائریکشن میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ، کہتی ہیں کہ جلد ہی وہ اداکاری چھوڑ کر ہدایتکاری شروع کریں گی۔
غیرملکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے 39 سالہ انجلینا جولی نے کہا وہ چند اور فلموں میں اداکاری کے بعد اسے چھوڑنے کا اراد ہ رکھتی ہیں جس کے بعد ان کی توجہ مکمل طور پر ہدایت کاری پر مرکوز ہو گی۔
انجلینا کا کہنا تھا کہ انہیں ڈائریکشن سے پیار ہے اور ایسا کر کے انہیں خوشی ملتی ہے۔ آئندہ 2 سال وہ ڈائریکشن سیکھیں گی، ان بروکن سے پہلے انجلینا 2011 میں فلم’’ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘‘ بھی ڈائریکٹ کی تھی۔