آرمی چیف کے دورے میں امریکا کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ عاصم سلیم باجوہ

 Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

واشنگٹن (جیوڈیسک) میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی بہت کچھ کیا اور اپنے مفاد میں کر رہا ہے۔ شدت پسند گروپوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ہوئی ہے۔

آرمی چیف کے دورے میں امریکا کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کی سوچ میں بہتری آئی ہے۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوجی حکام کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سمیت سرحدی معاملات بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بھی مثبت سوچ بھی پائی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ،امریکی آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سیاسی قیادت کو بھی مختلف معاملات پر پاکستانی موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے۔