زاہد قریشی کے انتقال پر ینگ اتحاد کورنگی کے صدر رمضان پیر جی اور دیگر کا اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،صدر حاجی لیاقت علی و دیگر عہدیداران و کھلاڑیوں نے کورنگی نیشنل فٹ بال کلب کے صدر ذاہد قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رمضان پیر جی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ زاہد قریشی مرحوم کی لانڈھی اور کورنگی میں اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے بے انتہا خدمات ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اسپورٹس خصوصاً فٹ بال سے وابستہ حلقوں میں زاہد قریشی مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔