پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں، حکومت سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف کیس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ حکومت 30نومبر کا پرامن احتجاج سبوتاژ کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ عدالت حکومت کو کارکنوں کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔

ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔