نائیجیریا: سپیکر کا ایوان میں داخلہ روکنے کی کوشش‘ پارلیمنٹ میں ہنگامہ اور شیلنگ

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کے اندر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ اس وقت کی گئی جب اپوزیشن کے ارکان اور سپیکر شمال مشرقی حصے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اہم ووٹ ڈالنے آئے۔

اس واقعہ کی وجہ سے سینٹ کے لیڈر ڈیوڈ مارک نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ایوان نمائندگان کے سپیکر امینو تمبوال کا ایوان میں داخلہ روکنے کی کوشش کی تو ہنگامہ ہو گیا۔

ارکان نے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی سرگرمیوں کے باعث شمال مشرقی حصے میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کیخلاف ووٹ دیا ہے۔