جمبر : پرائیویٹ سکول میں بچہ بجلی کی تار چھو لینے سے جھلس گیا

WAPDA

WAPDA

جمبر (نامہ نگار) جمبر میں واقع پرائیویٹ علی جان پبلک سکول میں چھوٹے بچے نے بجلی کے تار کو چھو لیا جس سے اس کا ہاتھ جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمبر منڈی میں واقع پرائیویٹ سکول کے اوپر کی چار دیواری کے ساتھ بجلی کی مین لائن گزر ہی ہے۔

جس کو بچے آسانی کے ساتھ پکڑ سکتے ہیں۔ سکول انتظامیہ نے نہ تو اپنی مدد آپ کے تحت اس لائن کو کور کرایا اور نہ ہی واپڈا نے خود اسکو ڈھانپا۔ آج جب بچے نے اس تار کو چھو لیا تو عوام کو اس غلطی کا احساس ہوا۔