بھمبر کی خبریں 21/11/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی نواز، زرداری گٹھ جوڑ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے 30 نومبر مک مکا کی سیاست کا آخری دن ثابت ہو گا بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نیئر نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام تبدیلی چاہتے میں موجودہ گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی ہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر حکمران 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن غریب اور غیور پاکستانی اور حق و سچ کی فتح کا دن ہو گا گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرفروش وقت کے فرعونوں کے ساتھ ٹکرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دھرنے، احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہ ہیں منفی سیاست کرنے والے سیاستدان اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کریں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفاد کیلئے ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کو دائو پر نہ لگائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف میاں نواز شریف ملک ملک جا کر اقتصادی معاہدے کر رہے ہیں تو دوسری طرف ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشیں ہو رہی ہیں پاکستان انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ملک اس وقت کسی انتشار اور احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور اسے ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے دھرنے، احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک اور قوم پر رحم کھائیں ملکی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے اپنے طرز سیاست پر نظر ثانی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انسائیٹ ماڈل کالج کے بانی پرنسپل عمر گل، راجہ محمد یونس، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، راجہ وسیم گل، پروفیسر فہیم گل، انجینئر اویس یونس، راجہ تیمور یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق چیئرمین بلدیہ راجہ خورشید احمد خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔