ٹی او آئی اینڈ ایس کے دفتر کے سامنے گندا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ

Water

Water

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹی او آئی اینڈ ایس کے دفاتر اور بخشی خانہ کے سا منے گندا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تحصیل انتظامیہ کے اہم دفاتر، بخشی خانہ اور وثیقہ نویسوں کے اڈوں کے پاس نکاسی کا گندا پانی اکثر کھڑا رہتا ہے۔

اسی جگہ قائم مسجد میں بھی کبھی صفائی نہیں کی گئی جبکہ مسجد کے باہر بھی گندا پانی کھڑا رہتا ہے جو ڈینگی وائرس کی افزائش نسل کا بہترین مرکز ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران کو سوائے آمدن والے کاموں کے کچھ نظر نہیں آتا۔

انتظامیہ اپنے ہی دفاتر میں صفائی کے نظام کو بہتر نہیں بناسکتی عام شہریوں کیلئے کیااقدامات کرے گی۔ عوامی، سماجی حلقوں نے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔