لاہور، شوکت خانم کے برطرف ڈاکٹروں کا مظاہرہ، تشدد، ہنگامہ

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے برطرف ڈاکٹروں اور ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی ہوٹل میں اسپتال کے سمپوزیم میں گھسنے کی کوشش کی ،سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد سے متعدد ڈاکٹر زخمی ہو گئے، ہنگامہ آرائی پر سپوزیم ملتوی کرنا پڑا۔

شوکت خانم اسپتال کے برطرف ڈاکٹرز سے اظہار یک جہتی کیلئے ینگ ڈاکٹرز نے ایجرٹن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،تھوڑے فاصلے پر واقع مقامی ہوٹل میں شوکت خانم اسپتال کے سمپوزیم پر ڈاکٹر وہاں پہنچ گئے اور اندر جانے کی کوشش کی۔

اسپتال کی سیکیورٹی سے تلخی پر اہلکاروں نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے متعدد ڈاکٹر زخمی ہو گئے، احتجاجی ڈاکٹروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے ہوٹل کے باہر دھرنا دے دیا ، ہوٹل انتظامیہ نے بھی سمپوزیم جاری رکھنے سے انکار کر دیا جس پر سمپوزیم ملتوی کرنا پڑا، پولیس افسروں سے مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں نےاحتجاج ختم کر دیا۔