لاڑکانہ (جیوڈیسک) سونامی اندرون سندھ سے ٹکرا گیا۔ تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔ کارکنوں کی بھرپور شرکت، خواتین بھی پرجوش۔ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلی قیادت بھی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہے۔
تیس ایکڑ رقبے پر محیط جلسہ گاہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائدین کے لئے سترہ فٹ اونچا ، چوبیس فٹ چوڑا اور چونسٹھ فٹ طویل اسٹیج تیار کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسٹیج اور جلسہ گاہ کی چیکنگ کر کے جگہ کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔
پنڈال میں پینتیس ہزار سے زیادہ کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ ہر طرف لہراتے پارٹی پرچم اور قد آور ہورڈنگز بھی خوب رنگ بکھیر رہے ہیں۔ مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
کارکنوں کا جوش وخروش بھی قابل دید ہے۔ پنڈال میں بارہ سو پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ عمران خان ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔