وزیراعظم نے گلگت بلتستان کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کی منظوری دیدی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے لئے جسٹس (ر) سید طاہرعلی شاہ کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد آئندہ ماہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں نئے انتخابات سے قبل جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کے اختیارات اور سیلف گورننس آرڈر 2009 میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ ہو گا۔

انتخابات سے قبل قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعلی کا انتخاب کیا جائے گا۔