آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا امریکا میں فورٹ اروین کا دورہ

Gen Raheel Sharif

Gen Raheel Sharif

واشنگٹن (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکا میں امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو امریکی فوجیوں کے تربیتی امور اور جدید آلات حرب کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جنرل راحیل جمعرات کے روز واشنگٹن سے کیلی فورنیا پہنچے اور فورٹ اِروین میں واقع نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور امریکی فوج کے اعلیٰ حکام اور ٹرینرز نے ملاقات کی۔ امریکی عسکری حکام کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل کو امریکی فوجیوں کی تربیتی امور اور جدید آلات حرب کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔