انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، اینجلو میتھیوز

Angelo Mathews

Angelo Mathews

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش کو بھلا کر انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔ کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، بھارت کے ہاتھوں شکست کو جتنا جلدی بھلا دیا جائے اتنا بہتر ہے۔

دوسری جانب سات ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک پرامید ہیں کہ انکی ٹیم سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 26 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔