سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی کا بیان

Dr Mohammad Ashraf Asif Jalali

Dr Mohammad Ashraf Asif Jalali

لاہور (خصوصی رپورٹ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کی مرتکب آسیہ کو معاف کرنے کا اختیارشرعی طور پر ہر گز صدر مملکت کو حاصل نہیں ہے کیونکہ اس مسئلہ کا تعلق حقوق العباد سے ہے اور کسی شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حق معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اُمید ہے صدر پاکستان ممنون حسین آسیہ ملعونہ کو معاف کرکے اپنی عاقبت خراب نہیں کریں گے۔ اگر صدر مملکت نے اس گستاخ عورت کو معاف کیا تو ہم اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے کیونکہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر ہر لمحہ فرض ہے۔اس اوّلین فریضہ سے بے خبری اُمت مسلمہ کے زوال کا باعث بن رہی ہے ۔حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

حکومت قرآن و سنت کے مطابق بنائے گئے قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعةالمبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ سے بڑھ کے انسان کا کوئی خیر خواہ نہ دنیا میں تھا نہ ہو سکتا ہے۔ آپ ہی سب سے بڑے محسن انسانیت ہیںاورانسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔

آپکی سب سے اُونچی شان کی پیش نظر لازم ہے کہ سب سے بڑھ کر آپ سے پیار کیا جائے۔ایسی کامل و اکمل ذات کی توہین انسان کی سب سے بڑی بد بختی ہے اور معاشرے کیلئے سب سے بڑی نحوست ہے۔چنانچہ معاشرے سے بے برکتی اور بے چینی دور کرنے کیلئے اور اسے امن و آشتی کا گہوارا بنانے کیلئے ناموس رسالت پر پہرہ دینا بے حد ضروری ہے۔