امریکن آئس ہاکی لیگ، نیویارک آئی لینڈرز نے پیٹس برگ پینگوئین کو ہرا دیا

Ice Hockey League

Ice Hockey League

نیویارک (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک آئی لینڈرز کی ٹیم نے پیٹس برگ پینگوئین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ امریکہ میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں میزبان پیٹس برگ پینگوئین اور نیویارک آئی لینڈرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جیت کے لیے سخت مقابلہ ہوا۔ مہمان ٹیم نیویارک آئی لینڈرز نے چار کے مقابلے پانچ گول سے میزبان ٹیم کو شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد آئی لینڈرز کی ٹیم کی 2 پوانٹس کی بہتری کے ساتھ پوانٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔