شکارپور : آئل ٹینکر کی موٹر رکشا سے ٹکر، 3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور کے قریب خانپور انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی۔حادثے میں3افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خان پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کیا ، جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور بھیج دیاگیا۔ پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔