اناڑی کار ڈرائیور کار اسٹنٹ کا مظاہرہ بری طرح ناکام

Car, Assistant

Car, Assistant

ریاض (جیوڈیسک) خطرناک کار اسٹنٹ کے دوران گاڑی میں سوار سعودی شخص اوندھے منہ زمین پر جا گِرا۔ کرتب دِکھانے کیلئے ضروری ہے کہ اس میں مہارت بھی حاصل ہو لیکن اس اناڑی ڈرائیور نے تو گاڑی میں موجود مسافر کو بھی مشکل کا شکارکر دیا۔

جی ہاں سعودی عرب کی ایک شاہراہ پردو پہیوں پر کار چلانے کے خطرناک اسٹنٹ نے جہاں راہگیروں کو حیران کر دیاوہیں اگلے ہی لمحے ایک ایساحادثہ رونما ہوا کہ سب کی سانسیں ہی رُک گئیں۔ ہوا میں معلق آدھی گاڑی نے جب دو پہیوں پر چلنا شروع کیا۔

تو ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص بہادری دِکھاتے ہوئے وِنڈو سے باہر سر نکال کر کھڑاہو گیا۔ اسی دوران ڈرائیور نے دوبارہ گاڑی کو سیدھا کرکے چار پہیوں پر چلانا شروع کر دیا جبکہ وِنڈو سے باہر لٹکا شخص توازن بگڑ جانے کے باعث اوندھے منہ سڑک سے جا پٹخا۔اسٹنٹ کے دوران بہادری کی کوشش تو اُلٹی پڑی ساتھ ہی ساتھ منہ بھی تڑوا لیا اور سب کے مذاق کا نشانہ الگ بننا پڑا۔ اسے کہا جاتا ہے “کھلاڑی ہو اناڑی توکرتب دِکھانا پڑ جاتا ہے بھاری۔”