مسلم لیگ ق آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Muslim League Q

Muslim League Q

بہاولپور (جیوڈیسک) جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ فٹ بال گراونڈ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ مقررین کے لیے بارہ کنٹینرز پر مشتمل پچیس فٹ اونچا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے جلسے میں شرکا کے داخلے کے لیے اسٹیڈیم میں تین داخلی اور پانچ خارجی دروازے رکھے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لیے چھ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔