ٹنڈو محمد خان کے قریب نامعلوم افراد نے مندر کو آگ لگادی

Tando

Tando

ٹنڈو محمد خان (جیوڈیسک) ٹنڈو محمد خان کے قریب نامعلوم افراد نے مندر کو آگ لگادی۔ ہندو برادری نے الزام لگایا ہے کہ ان کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹنڈومحمدخان شہرکے نزدیک بیراج کالونی روڈ پر واقع مندر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔

ہندو برادری کے مقامی رہنما نے بتایا کہ رات دیر تک وہ مندر میں موجود تھے اور پوجا کرکے گئے تھے۔ قریبی بنگلے کے چوکیدار نے اطلاع دی کہ اس نے مندر کے پاس سے 4 نامعلوم افراد کو موٹرسائیکلوں پر جاتے ہوئے دیکھاہے۔ رہنما نے مندرجلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ہندو پنچایت کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب تک اس جگہ کی مرمت مکمل نہیں ہوتی یہ جگہ غیر محفوظ ہے۔اپنی مورتیوں اور مذہبی کتابوں کو عبادت کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے جایا کریں۔