قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ہر مکتب فکر کے لوگوں کو سہولت پہنچا رہے ہیں:نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ دالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی نمبر5کا تفصیلی دورہ کرکے تحریک پاکستان کے رہنماء مفتی عبدالسبحان قادری کے سالانہ عرس کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر دالعلوم قادریہ سبحانیہ کے مہتمم مفتی عبدالعلیم قادری سے ملاقات کی اور اُن سے عرس کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

اس موقع پر مفتی عبدالعلیم قادری نے مفتی عبدالسبحان قادری کے عرس کے موقع پر بلدیاتی سہولیات اور سیکورٹی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر حق پرست قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کے کارکنان کو کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اورفکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ہم بلا تفریق رنگ و نسل ہر مکتب فکر کے لوگوں کو سہولیات پہنچا نے میں مصروف ہیں اور انشا اللہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے باہمی اتحاد کے ذریعے ہم اپنے ملک اور شہر کو امن اور محبت کا گہوارہ بنا ئیں گے

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مفتی عبدالسبحان قادری کی علمی خدمات اور اتفاق وتحاد کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا بعد ازاں انہوں نے مفتی عبدالسبحان قادری کے مزار پر حاضری دی۔

Intezamat Urs Abdul Subahan Qadri

Intezamat Urs Abdul Subahan Qadri