پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے تین تدریسی اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی۔ ڈاکٹروں نے صوبائی حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈلائن بھی دی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈِکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی۔
صبح آٹھ سے دس بجے تک ڈاکٹروں نے صرف ایمرجنسی میں کام کیا۔ ڈاکٹروں کے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ، پرائیویٹ پریکٹس پر عائد پابندی کا خاتمے، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور ہیلتھ کیئر قانون میں اصلاحات شامل ہیں۔
علامتی ہڑتال ہفتے کے روز بھی ہوگی۔ ڈاکٹروں نے حکوم کو خبردار کیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوئےتو صوبے بھر میں غیر معینہ ہڑتال کی جائےگی۔