لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔ مسلمان ہندوؤں اور یہود و نصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعدازاں کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں بے پناہ وسائل خرچ کرکے مسلمانوں کا مساجد و مدارس سے تعلق کمزور کرنا چاہتی ہیں
ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں لسانیت، قومیت اور علاقائیت پرستی کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علما کرام قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے بنائے جائیں جن کا مقصد تجارت کے بجائے معاشرے کی اصلاح ہو اور وہاں دنیا کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے اسلام و مسلمانوں کے خلاف باقاعدہ منظم مہم شروع کر رکھی ہے تاہم مسلمانوں کی قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میں کمیونزم کی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر رہا ہے۔