جمہوریت کی دعویدار جماعتیں اور قیادتیں ہی آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام ‘ جمہوریت کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے اور ملک و قوم کا مستقبل محفوظ و خوشحال بنانے کیلئے لاہور میں ہونے والی محب وطن سیاسی و جمہوری جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں چیئر مین امیر علی پٹی والا کی مشاورت سے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد سلیمان راجپوت سولنگی نے 10نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے تمام مسائل کا حل آئین پاکستان پر عملدرآمد میں پنہاں ہے

مگر افسوس کہ آمریت کی تو بات ہی نرالی ہے کسی بھی جمہوری دور میں بھی آئین پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج وطن عزیز نہ صرف مسائل و مصائب سے دوچار ہے بلکہ ناقابل تلافی نقصان کے سانحہ سے بھی گزرچکا ہے

اسلئے ملک و قوم کی ترقی و تحفظ کیلئے آئین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرتے اور آئین کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سیاسی اثرورسوخ سے پاک آزادو خود مختاراورغیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے فوج کی نگرانی میں ملک بھر میں شفاف مردم شماری کرائی جائے

آبادی کے تناسب سے ازسر نوبلدیاتی ‘ قومی و صوبائی حلقے تشکیل دیئے جائیں انتخابات میں 62اور 63 سمیت تمام آئینی انتخابی شقوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں دھاندلی کی روایت کے خاتمے کیلئے الیکشن کمیشن میں انتخابی عملہ بھرتی کیا جائے اور پھر الیکشن کمیشن کے تربیت یافتہ عملے کوانتخابات میں استعمال کیا جائے

الیکٹرانک پولنگ نظام رائج کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی خامیوں کا خدشہ ہے تو انتخابات سے قبل انہیں مکمل طور رپر دور کیا جائے ٭ متناسب شرح نمائندگی کے تحت انتخابات کرائے جائیںا ور کامیابی کیلئے رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 35 فیصد ووٹوں کا حصول لازم قرار دیا جائے۔

کرپشن و کمیشن اختیارات کے ناجائز استعمال ٹیکس نا دہندگان قرض معاف کرانے یا ادا نہ کرنے والے افراد و خاندان کسی بھی قسم کے قانونی مقدمات میں مطلوب یا مفرور افراد پر کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے اور مذکورہ جرائم میں سے عدالت میں کوئی بھی جرم ثابت ہوجانے یا ان میں سے کسی بھی جرم میں سزا پانے والے فرد کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیا جائے !