خیر پور، باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے 20 افراد زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور کے قریب ٹھیری بائی پاس پر باراتیوں کی بس الٹنے سے 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری بس الٹے سے زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی بس جعفرآباد سے مورو جارہی تھی۔