گیریسا (جیوڈیسک) کینیا میں شدت پسندوں نے بس سے اتار کر شناخت کے بعد 28 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ کینیا کے شمالی مشرقی علاقے میں کینیا کے بارڈر کے قریب شدت پسندوں نے مسافروں بس کو روک کر شناخت کے بعد 28 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق صومالی عسکری گروپ سے تھا اور اس کی 100 فیصد تصدیق کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب مسافر بس سے اتار کر مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا۔
کہ جب ایک ہفتے قبل کینیا کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مومباسا شہر میں ایک مسجد میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک شخص کوگولی مار کر ہلاک جبکہ 350 سے زائد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔