بھمبر کی خبریں 22/11/2014

Bhimber

Bhimber

حریت کا نفرنس جموں کشمیرکے سنئیر رہنما اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)حریت کا نفرنس جموں کشمیرکے سنئیر رہنما اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی کشمیر کونسل مظفر آباد میں کی گئی تقریر کے حوالے سے کہا ہے کہ انھوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان اور اس کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جو کچھ کہا ہے وہ کشمیر کے دلوں کی آواز ہے ۔شبیر شاہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی،ضد اور بے جا سخت رویہ کی وجہ سے بر صغیر کے امن کو سخت خطرہ لاحق ہے اورکشمیر اور ان دوممالک کے لوگ ایک سیاسی بے چینی کے دور سے گزررہے ہیں ۔شاہ نے جناب نواز شریف کے اس بیان جس میں انھوں نے مسئلہ کشمیر کے اہم فریق اورریاستی عوام کے حقیقی ترجمان حریت پسند لیڈر شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت سے قبل حریت پسندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جائے گا، اوران کو اعتماد میں لیاجائے گا، کی تعریف و توصیف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ ہی بنیادی فریق ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان مالی و جانی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیںان کی رائے سب سے محترم و مقدم رہے ۔ حریت چئیرمین نے اقوامِ متحدہ کوکشمیر کیس کا ایک مضبوط گراؤنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قراردادیں وقت گزرنے کے ساتھ اگر ناقابل عمل بن گئی ہیں تو پھر اقوامِ متحدہ کے وجود پر بھی ایک بڑا سوالیہ لگ گیا ہے کہ یہ ادارہ اہم مسائل حل کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے کالعدم ہوگیا ہے اور اس کے باقی رہنے کا کوئی جواز اب موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تنازعہ اقوامِ متحدہ میں بھارت لے کرگیا ہے اور 5جنوری 49ء کو اس عالمی ادارے نے ایک قرارداد پاس کرائی ہے، جس میںواضح الفاظ میںکشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی گئی ہے اور اس پر برصغیر کے دو ممالک بھارت اور پاکستان نے بھی دستخط کئے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ریاست کسی بھی طور بھارت کا ایک حصہ نہیں ہے۔ بھارت نے 47ء میں تقسیم ہند کے تمام اصولوں کے برخلاف یہاں اپنی فوجیں اتاردیں اور جموں کشمیر پر اپناجبری قبضہ جمایا،اور اس عرصہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی جنگیں لڑی گئی اور کئی بار بات چیت بھی ہوئی لیکن تا حال اس پر کوئی پیش رفت نہیںہوئی ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی تو کشمیری عوام کو نظر انداز کرنے سے نہ یہ گتھی سلجھ جائے گی اور برصغیرمیں امن کی تلاش میں کی جارہی کوششیں رائیگاں ہوں گی۔،انھوں جناب نواز شریف کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی کشمیر کے تنازعے کو سلجھانے کے لئے کوئی قابل قدر رول اداکرنے کے بجائے خاموشی کی چادر پہن کر بر صغیر میں ایک رستے ناسور کو جنم دیا ۔انھوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت سلجھانے اور اسے حل کرنے تک ہماری پر امن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے کشمیریوں کی جدوجہد ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی ہے جب تک کشمیریوں کو انکا بنیادی انسانی حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمود الحسن ایڈوکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت اور جبر کے زور پر کشمیریوں کو بنائے رکھنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج تعینات کر کے کشمیریوں پر ظلم، جبر ، تشدد، قتل غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے طاقت کے زور پر کشمیریوں کے بنیادی انسانی حق حق خودارایت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے کشمیری فوج نے اپنے پیدائشی حق حق خودارایت کے حصول کیلئے تحریک شروع کر رکھی ہے او ر اس کے حصول کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں کشمیریوں نے نہ کبھی پہلے کسی نام نہاد انتخابات کوتسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کرینگے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی انتخابات حق خودارایت کا نعم البدل نہ ہیں بھارت ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑ کر حقیقت کو تسلیم کرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی انسانی حق حق خودارایت دے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ نون سٹی بھمبر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ نون سٹی بھمبر کے صدر راجہ خورشید کی وفات پر فاتحہ خوانی ، لواحقین سے اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر راجہ فاروق حیدر نے گذشتہ روز بھمبر میں مسلم لیگ نون بھمبر سٹی کے صدر راجہ خورشید احمد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصود احمد خان، مرکزی نائب صدر راجہ رزاق خان، تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال، خوشنود اعظم، راجہ محمد فاروق، ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ التماس، تحصیل صدر برنالہ کرنل وقار احمد نور، چوہدری اشتیاق احمد، چوہدری آصف یوسف، حافظ اظہر اقبال، ساجد محمود، سابق چیئرمین راجہ محمد انور، راجہ فضل الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ نون راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ راجہ خورشید احمد مرحوم جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے جماعت کے ساتھ انگی گہری وابستگی تھی مرحوم کی جماعت کیلئے گراں قدر خدمات تھی مرحوم غریب پرور ، ہمدری ، ملنسار اور سیاسی و سماجی ورکر تھے انکی بے وقت وفات سے جہاں بھمبر کو بڑا صدمہ اورنقصان ہوا ہے وہاں جماعت کو شدید دھچکا لگا ہے ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جمعہ اور ہفتہ کو ضلعی آفیسران کی اکثریت دفاتر سے غائب سائیلن دھکے کھانے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعہ اور ہفتہ کو ضلعی آفیسران کی اکثریت دفاتر سے غائب سائیلن دھکے کھانے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور آفیسران کی غیر حاضری میں چھوٹے ملازمین حاضری لگانے کے بعد غائب حکومت کا سرکاری ملازمین پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کے اندر سرکاری ملازمین کا دیر سے آنا معمول تو تھا ہی لیکن اب جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی بھی معمول بنا لیا اکثر ضلعی آفیسران نے جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے ضلعی آفیسران کے دفتروں سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے چھوٹے ملازمین اور عملہ بھی حاضری لگا کر رفو چکر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو آنے والے سائیلن دفتر وں میں دھکے کھانے کے بعد بغیر کوئی کام کروائے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ضلع بھمبر کے اندر سرکاری ملازمین پر حکومت کو کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے کبھی بھی کسی حکومتی نمائندے اور بڑے افسر نے سرکاری ملازمین کی حاضری کو چیک نہ کیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری آفیسران اور ملازمین نے دفتروں سے غائب رہنا اپنا معمول بنا لیا ہے بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر کے اندر سرکاری آفیسران اور ملازمین پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔