پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں شکست دے دی

Kabaddi

Kabaddi

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو 28 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ایشین بیچ گیمز کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کے ساتھ ہو گا۔