مقامی پیداوار میں کمی، درآمدی سٹیل پر انحصار میں اضافہ

Steel

Steel

اسلام آباد (جیوڈیسک) مقامی پیداوار میں کمی کے باعث درآمدی سٹیل پر انحصار بڑھ گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سٹیل کی درآمد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک بارہ لاکھ، اٹھانوے ہزار، سٹیل اور اِس کی مصنوعات دیگر ممالک سے منگوائی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں درآمدات آٹھ لاکھ، پینسٹھ ہزار ٹن پر محدود تھی۔ رواں مالی سال سٹیل کی درآمد پر انہتر کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔