پاکستانی کرکٹر کی رینکنگ ترقی جاری، سرفراز ٹاپ 20 میں شامل

Sarfraz Ahmad

Sarfraz Ahmad

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کی مسلسل تین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دبئی ڈرا ہو گیا، لیکن پلیئرز رینکنگ ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد 18ویں نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں سب سے بڑی جمپ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے لگائی۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز مین سنچری بناکر وہ 31 ویں سے 18 نمبر پر آ گئے۔

یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ پوزیشن پر اب بھی کمار سنگا کارا کا قبضہ ہے۔ اے بی ڈیولیئرز دوسرے اور چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی اسپن جوڑی ذوالفقار بابر اور یاسر کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے ذوالفقار بابر تین درجے ترقی پاکر 28ویں نمبر پر آ گئے۔

یاسر شاہ نے بھی پانچ درجے ترقی کے بعد 30 واں نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ڈیل اسٹین بدستور پہلے اور ریان ہیرس دوسرے نمبر پر ہیں۔ پابندی شکار آف اسپنر سعید اجمل تین سال میں پہلی بار ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔