گرینڈ قبائل جرگہ، فوجی آپریشن جلد مکمل کرے، کلیئر علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کا مطالبہ

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام گرینڈ قبائل جرگے نے قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کو فوری طور پر منطقی انجام کو پہنچانے، کلیئر علاقوں میں آئی ڈی پیز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

گرینڈ قبائل جرگہ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا، جرگے کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کو فوری طور پر منطقی انجام کو پہنچایا جائے اور کلیئر قرار دیئے گئے علاقوں میں آئی ڈی پیز کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

جرگے نے دہشتگردی کی وارداتوں میں شہید ہونیوالوں کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے جامع پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں تباہ ہونیوالی عوامی املاک کی ازسر نو تعمیر کی جائیں اور فاٹا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

آئی ڈی پیز کے مسائل کو اجاگر کیا جائے، اعلامیے میں جرگے کے نظام کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔