کانگو: باغیوں کا گائوں پر حملہ، 80 افراد ہلاک

Congo

Congo

کنساشا (جیوڈیسک) کانگو کے گائوں بینی میں حملہ کر کے یوگنڈن باغیوں نے 80 افراد کو ہلاک کر دیا۔

سول سوسائٹی کے مطابق بینی ائر پورٹ سے 6 کلو میٹر مشرق میں شام کے وقت حملہ کیا گیا جس میں 50 سے 80 افراد مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ تصدیق کے لئے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔