لندن (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیرِ خارجہ کو راکٹ کے حملے کے ذریعے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں چار فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا گیا۔
اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق اس گروپ نے اس سال جولائی اگست میں غزہ اور اسرائیل کے مابین لڑائی کے دوران اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اویگڈور لیبرمین کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ان افراد کا تعلق حماس سے ہے دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسے اس ’معاملے پر کوئی معلومات نہیں ہیں۔