تیس نومبر کا جلسہ تاریخی، پرامن ہو گا، عمران خان نے امریکی سفیر کو موقف سے آگاہ کر دیا

 Imran Khan And Richard Olson

Imran Khan And Richard Olson

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، عمران خان نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔

امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا پر ملاقات کی۔ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق یہ ملاقات امریکی سفیر کی درخواست پر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارٹی موقف بیان کیا۔ عمران خان نے امریکی سفیر کو بتایا کہ تیس نومبر کو ان کا احتجاج تاریخی لیکن پر امن ہوگا۔

ملاقات میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور امریکی پولیٹیکل قونصلر بھی شریک تھے۔